35

سیکریٹری خوراک کو دس نومبر سے گندم ریلیز کرنے کی اجازت

سندھ کی نگران کابینہ نے محکمہ خوراک کو دس نومبر سے گندم ریلیز کرنے کی اجازت دے دی۔ اجلاس میں وزیر آبپاشی کے تحت کابینہ کی سب کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق کمیٹی گندم پالیسی کی جانچ کرکےکابینہ کورپورٹ دے گی۔سندھ میں گندم کا8لاکھ 19ہزار803 میٹرک گندم کا اسٹاک موجودہےسندھ کےلیے58ہزار197میٹرک ٹن گندم کی قلت ہےوفاقی حکومت کی5لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ ہے۔

وزیر آبپاشی کے تحت کابینہ کی سب کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہےکمیٹی گندم پالیسی کی جانچ کر کےکابینہ کورپورٹ دے گی محکمہ خوراک کو 10نومبر سے گندم ریلیز کی اجازت مل گئی10 ہزار500 روپے فی بیگ ایشو پرائس مقرر کردی گئی سندھ کابینہ کا گندم اسٹاک کی تصدیق ڈی سی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔