50

یکم نومبر سے عدالتی اوقات کار تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما میں سول و سیشن کورٹس میں عدالتی اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔

کل یکم نومبر سے صوبہ بھر کی سول اور سیشن عدالتوں میں نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق ہوگا۔ سول و سیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات اور ہفتے کو عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ہوں گے۔

سول اور سیشن عدالتوں میں ایک سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔ ماتحت عدالتوں میں جمعہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔

نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق 31 مارچ تک ہوگا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔