36

تحریک انصاف کے کارکنوں کو پی ٹی آئی لیڈر شپ نے استعمال کیا ، ترجمان آئی پی پی

مرکزی ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا  آج کی پریس کانفرنس ملٹری کورٹس کیخلاف پروپیگنڈہ سے متعلق ہے،ہماری فوج بہت مضبوط اورمنظم ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے عزائم کے راستے میں ہمارا میزائل سسٹم اور ایٹمی پروگرام ہے،فسلطینیوں کے پاس منظم فوج نہیں اس لیےآج ظلم کی چکی میں پس رہے۔عالمی طاقتیں چاہتی ہیں پاکستان کی فوج کمزور ہو مگرپاک فوج راستےمیں حائل ہے۔

 

پارٹی ترجمان نے مزیدکہا کہ اعتزاز احسن نے ایک نظم سنا کرپوری قوم کوورغلا کر افتخارچوہدری کے پیچھے لگادیا،بحال ہونے کے بعد اعتزاز احسن اسی افتخار چوہدری کے خلاف ہوگیا۔


راولپنڈی سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں،راجہ یونس، عبدالمجید عباسی، راجہ پرویز،فرید شاہ اور دیگرکا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ناصح خان، زلمےشاہ،نمبردارجہانگیر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔


ترجمان آئی پی پی نے مزید کہا کہ کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی،تحریک انصاف کے کارکنوں کو پی ٹی آئی لیڈر شپ نے استعمال کیا۔