33

اسد عمر کیخلاف 5 ایف آئی آرز کٹ گئیں

پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر اسد عمر کیخلاف 5 ایف آئی آرز کٹ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمرکو جے آئی ٹی نے تحقیقات کے لیے لاہور میں طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی نے اسد عمر کو کل 4بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

جاری نوٹس کے مطابق ایف آئی آرزمیں نامزد ملزم کو یکم جنوری 2023 کو 4 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے پاس حاضری دینا ہو گی۔

دوسری جانب لاہور انسدادی دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔