40

کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور نوجوان جاں بحق

کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور نوجوان انتقال کرگیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں 10 اور کراچی میں 7 افراد چل بسے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور نوجوان جاں بحق ہوگیا، نارتھ کراچی کا رہائشی 22 سالہ نوجوان نیگلیریا کے باعث چل بسا۔

ترجمان کے مطابق نوجوان کو 27 اکتوبر کو نجی اسپتال لایا گیا تھا، ٹیسٹ میں نیگلیریا پازیٹو آیا، نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں نیگلیریا سے 10 جبکہ کراچی میں 7 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نیگلیریا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے اسرار پر علاقے سے پانی کے نمونوں کے حصول کیلئے ٹاؤن سرویلنس کوآرڈینیٹر کو مطلع کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے واٹر بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ مقدار کے مطابق پانی میں کلورین شامل کی جائے۔