28

نوازشریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے،شہبازشریف

صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن الیکشن مہم میں جارہی ہے۔ نوازشریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے۔

 شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لاہور کا جلسہ تاریخی تھا۔ لاکھوں لوگوں نے نوازشریف کا استقبال کیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کل ہونے والے اجلاس کیلئے آج شام مشاورتی ٹیم کو جاتی امرا طلب کرلیا۔ نواز شریف کی طرف سے پارٹی کے چاروں صوبائی صدور سمیت اہم سینئر رہنماؤں کا اجلاس کل صبح جاتی امرا میں طلب کیا گیا ہے۔

مشاورتی اجلاس میں کل ہونے والے ن لیگ کےاجلاس کا ایجنڈا طےکیا جائےگا، نواز شریف کا الیکشن مہم کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس بھی کل ہو گا۔ آج رات ہونے والے بغیررسمی اجلاس میں 31اکتوبر کی اہم ملاقات کا ایجنڈہ طے کیا جائیگا۔