36

یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر کتنی کمی ہوگی؟جانئے

اوگرا پیٹرولیم مصونعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ31 اکتوبر کو حکومت کو بھجوائے گا، تاہم اس بار عوام کو ریلیف ملنے کی توقع کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم نومبر سے آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر معمولی کمی ہوگئی یا پھر پرانی قیمتیں ہی برقرار رکھی جائیں گی، اس حوالے سے اوگرا اپنی ورکنگ کل حکومت کو بھجوائے گا۔

دوسری جانب دستاویزات کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف ملنے کے امکانات کم ہیں، کیوں کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی اوسطاً شرح 90.88 ڈالر فی بیرل ہے، اور 30 اکتوبر کو روپے کی قدر281 روپے سے زائد پر ٹریڈ کر رہی ہے، ایکسچینج ریٹ اورعالمی مارکیٹ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف نہیں بنتا۔


تاہم اوگرا قیمتوں سے متعلق سمری کل حکومت کو بھجوا دے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، اور وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کل قیمتوں کا تعین کرے گی۔