47

کم از کم تنخواہ 50ہزار اور300یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ برسراقتدار آکر کم از کم تنخواہ 50ہزار اور300یونٹ تک بجلی فری دیں گے، ساڑھے 12ایکڑ تک کے کسان کو ٹیوب ویل پر بجلی مفت ہوگی، نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بلاسود قرضے اور شہریوں میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حق دیں گے۔

جہانیاں میں استحکام پاکستان پارٹی کے پہلے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئےعبدالعلیم خان نے کہا آئی پی پی عوام کے لیے بڑا منشور لیکر آئی ہے۔ انہوں نے کہا ساڑھے 12ایکڑ تک کے کسان کو ٹیوب ویل پر بجلی مفت ہوگی۔اگر جہانگیر ترین نے وعدہ کیا ہے اسے پورا کریں گے300بجلی کا یونٹ فری ہوگابجلی کے 300یونٹ کا سارا خرچ حکومت اٹھائے گی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پٹرول آدھی قیمت پر ملے گاپٹرول کی قیمت بڑی بڑی گاڑیوں والے ادا کریں پٹرول کی قیمت کا بوجھ عام آدمی پر نہیں ڈالیں گےکم سے کم اجرت 50ہزار ہوگی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہم چاہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں بھی ایسے ہسپتال ہوں جو لاہور میں ہے بچوں کے لئے بہترین اسکول ہوں، ہر کسی کے پاس روزگار چاہتے ہیں7ار مسلم لیگ ن پنجاب میں اقتدار میں آچکی ہےآج بھی عوام سے ووٹ مانگنے آئے گی،عوام آخر انہیں کتنی بار موقع دےسندھ میں پیپلز پارٹی 15سال بیٹھی ہے، وہاں عوام کا حال برا ہےپیپلز پارٹی عوام کے سامنے جاکر ڈھٹائی سے کہتی ہے انہیں موقع دے8سالوں میں ہم نے خوابوں کو چکنا چور ہوتے دیکھا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے عوام سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ خانیوال میں کیا کوئی گھر بنایا گیا؟کیا خانیوال میں کسی کو نوکری ملی؟ہم نے فوجی تنصیبات پر حملہ دیکھاشاید کبھی بھارت بھی اس کی جرات نہ کرتا کہ وہ ہماری تنصیبات پر حملہ کرتا ہے۔ 

 انہوں نے اپنے خطاب میں کہا فرح گوگی کون تھی،پنجاب میں دو دو تین تین کروڑ میں ڈی سی، کمشنر لگائے گئےتبدیلی کے نام پر پیسوں کے نام پر محکموں میں لوگوں کو لگایا گیاپی ٹی آئی میں شمولیت پر جو بتایا گیا دکھایا گیا اس کے الٹ کام کیا گیاپی ٹی آئی چیئرمین نے بزدار کو پنجاب کو تحفے میں دیابزدار فرنٹ مین تھا جو پیسے وصول کرکے آگے بھجواتا تھا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا جہانگیرترین نے فیصلہ کیا کہ عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں حصہ لینا ہےفیصلہ کیا کہ اس ملک میں بادشاہت کرنے والوں کے خلاف کھڑا ہونا ہےباریاں لگانے والوں کے چنگل سے عوام کو نجات دلانا ہےباریاں لگانے والوں کے سامنے کھڑے ہوکر سیاست کرنی ہے پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل میں ایسا ورکر کنونشن کرنے پر سب کو مبارکبادٹی وی پر جو پوچھتے تھے کہ آئی پی پی کے پاس لوگ کہاں سے آئیں گے، عوام نے انہیں جہانیاں میں جواب دے دیاعوام نے اپنی محبت سے ثابت کیا ہے کہ آئی پی پی سے انہیں پیار ہے۔