29

اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہے، شمشاد اختر

نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، معشیت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر شمشاد اختر نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔

شمشاد اختر نے کہا کہ بحرانوں کے باوجود معیشت کو بحال رکھنے کی کوشش کی، صنعتی ترقی کے لیے کام کیا جارہا ہے، زراعت کے شعبے پر توجہ دے کر معاشی مسائل سے نکلا جاسکتا ہے۔

نگراں وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نگراں حکومت نے مسائل کے حل کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، ریکوری ہورہی ہے، گروتھ بھی جاری ہے، اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، ہم ابھی بھی آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے، روس یوکرین جنگ کا اثر بھی پاکستان پر پڑا، نگراں حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کی، غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے خلاف بھی ایکشن ہورہا ہے۔