28

ورلڈکپ: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 270 کا ہدف

آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی پوری ٹیم 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

پاکستان نے اوورز میں رنز بنائے، بابر اعظم 50 اور سعود شکیل 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن ایک بار  پھر پاکستانی اوپننگ جوڑی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکی۔

عبد اللہ شفیق مارکو جینسن کی گیند پر صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد امام الحق  بھی 18 گیندوں پر  12 رنز  بنا کر مارکو جینسن کا ہی شکار بنے۔

پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جو 31 رنز بنا کر کوئٹزی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار  تبریز شمسی کو چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے انہوں نے 21 رنز اسکور کیے۔ بابر اعظم 50 رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

ٹیم میں دو تبدیلیاں

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کیخلاف ہم نے  پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،حسن علی اور اسامہ میر پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں، دو نوں کھلاڑیوں کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔