ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 22 کروڑ ڈالر کی کمی آگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس ذخائر کی مالیت 7 ارب 49 کروڑ ڈالر رہ گئی۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 16 کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 12 ارب 65 کروڑ ڈالر ہے۔