38

پیٹرول مہنگا اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے پر پیٹرول مہنگا اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی توقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول 2 روپے 43 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز ہے  جبکہ ایک لیٹر ڈیزل 5 روپے 65 پیسے کمی کی تجویز کی گئی ہے،عالمی مارکیٹ میں خام تیل 90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے ،15 اکتوبر کو قیمتوں کا تعین کرنے وقت خام تیل 87.74 ڈالر فی بیرل پر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی ایکس ریفائری کی فی لٹر قیمت میں 2.43 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس صورتحال کے بعد فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے تک کمی کی توقع ہے،فی لیٹر ڈیزل کی ایکس ریفائری لاگت 5.65 روپے کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب 15 اکتوبر کو پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسرائیل فلسطین تنازعہ کے بعد خدشہ پیدا ہو ئے تھا کہ اس کا اثر عالمی مارکیٹ پر آئے گا اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگاعالمی مارکیٹ میں اس جنگ کے دوران ترسیل میں رکاوٹ ضرور پیدا ہوئی ہے جس سے قیمتیں بڑھی بھی تھی،  اس تنازعہ کے بعد سے یورپی برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد جبکہ امریکی برینٹ کروڈ کی قیمت میں لگ بھگ 9 فیصد تک اضافہ ہوا تھا ۔ کیونکہ مشرق وسطیٰ کا خطہ دنیا میں تیل کی مجموعی سپلائی کے تقریباً ایک تہائی حصے کو کنٹرول کرتا ہے اور عالمی سپلائی کا تقریباً 20 فیصد تیل آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے اس لیے یہ خدشہ بھی یہی موجود تھا کہ اگر ایران اور سعودی عرب جیسے ممالک تک یہ تنازع پھیلتا ہے تو اس کے اثرات ہوں گے۔