صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کردیا گیا، انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے راہداری ریمانڈ لیا گیا، اینٹی کرپشن حکام سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اڈیالہ جیل سے لاہور لے گئے۔
اینٹی کرپشن لاہور کی استدعا پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چوہدری پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔
صدر پی ٹی آئی کو عدالت نہیں لایا گیا، راہدری ریمانڈ ملنے پر اینٹی کرپشن حکام اڈیالہ جیل سے لاہور روانہ کردیا گیا۔