249

پنجاب حکو مت کا اسلحہ لائسنس کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

 نگران پنجاب حکو مت نےاسلحہ لائسنس کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے اسلحہ رولز لائسنس 2023 کی منظوری دیدی ہے اب اسلحہ لائسنس بنوانے والے شہری آن لائن اپلائی کرسکیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے رولز لاگو ہونے کے بعد منظور شدہ لائسنس بھی منسوخ تصور ہوں گے، جن شہریوں کے لائسنس منظور ہوچکے ہیں وہ پراسس مکمل کروا لیں۔ترجمان کے مطابق نئے رولز پر محکمہ داخلہ تمام منظور شدہ درخواستوں کو از سرنو پراسس کریگا۔

خیال رہے کہ اسلحہ ڈیلرز اور شہریوں کے مطالبے پر آرمز رو از 2023 کے تحت اسلحہ لائسنس کی فیسوں میں 85 ہزا روپے کی بڑی کمی کر دی تھی۔

 نگران پنجاب حکومت نے صوبے بھر کیلئے فیس ایک لاکھ روپے سے کم کرکے 15 ہزار روپے کرتے ہوئےلیجسلیٹو بزنس اینڈ پرائیویٹائزیشن نے پنجاب آرمز رولز 2023 کی منظوری دی تھی۔