26

سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی روبینہ شاہین وٹو پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی روبینہ شاہین وٹو پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں پی پی پی میں شمولیت کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی روبینہ شاہین وٹو کی ملاقات ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے روبینہ شاہین وٹو کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب  تحریک انصاف کی 3خواتین رہنمائوں عندلیب عباس،سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا ہے۔