22

آئر لینڈ کی جانب سے آئندہ سال پاکستان میں اپنا باقاعدہ سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

آئر لینڈ کی جانب سے آئندہ سال پاکستان میں اپنا باقاعدہ سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بات آئر لینڈ کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جیرارڈ کون نے ڈبلن میں ایشیا پیسیفک ممالک کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 5 واں بڑا ملک ہے جو خطے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ وہ ایک بڑی معیشت بھی ہے۔

جیرارڈ کون نے یہ بھی کہا کہ اس لیے ہم اس کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر انڈیا پاکستان ڈیسک گونڈا جیفری جونز بھی موجود تھیں۔