43

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا، 3 اہم رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی

تحریک انصاف کی 3 رہنماؤں عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرابخاری نے پارٹی کو خیر باد کہہ کر آئی پی پی سے جڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا لگ رہا ہے، کیوں کی اس کی 3 اہم رہنماوں نے روپوشی ختم کردی ہے اور پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تحریک انصاف چھوڑنے عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرابخاری نے استحکام پاکستان پارٹی سے جڑنے کا فیصلہ کرلیا، اور تینوں خواتین آج شام کو ایک پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔