35

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

 محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا ، تاہم مری ، گلیات اور گرد و نواح میںمطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،دیر، چترال، کوہستان ، سوات ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقا مات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔