62

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ  نے ڈیرل مچل کی سنچری کی بدولت بھارت کوجیت لیے 274 رنز کا ہدف دے دیا۔

 دھرمشالہ میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیرل مچل 130 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو اس وقت دونوں ٹیمیں ٹاپ ٹو پوزیشنز پر ہیں، کیویز 1 جب کہ بھارت کی دوسری پوزیشن ہے، دونوں ٹیمیں اب تک کوئی میچ نہیں ہاریں۔

شائقین پر امید ہیں کہ یہ میچ یکطرفہ ہونے کے بجائے کانٹے کا ہوگا اور ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، 9 کے مجموعی اسکور پر  ڈیون کونوے صفر پر محمد سراج کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد ازاں ٹیم کے مجموعی 19 رنز پر محمد شامی نے وِل ینگ کو پویلین بھیجا۔

2 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور نوجوان بیٹر رچن رویندرا کے درمیان شاندار 159 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس نے ٹیم کا اسکور 178 رنز تک پہنچایا، دونوں بیٹرز نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس لگائے۔

لیکن پھر رچن 87 گیندوں پر 75 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد ٹام لیتھم 5، گلین فلپس 23، مارک چیپمین 6 اور سینٹنر ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔

جہاں ایک جانب سے وکٹیں گرر ہی تھیں وہیں دوسری طرف ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی لیکن وہ بھی 127 گیندوں پر 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔