31

استحکام پاکستان کی پی ٹی آئی کے سابق وزیرکو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کے سابق وزیرغلام سرور کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے غلام سرور خان کی کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں تاہم غلام سرور کو اپنے حلقے میں چوہدری نثار کے سیاسی فیصلے کا انتظار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین کی غلام سرور سے اسلام آباد میں پچھلے ہفتے بھی ملاقات ہوئی۔

 

ذرائع کے مطابق آئی پی پی کا اسلام آباد سے تحریک انصاف کے ایک سابق ایم این اے سے بھی رابطہ ہے تاہم سابق ایم این اے آزاد الیکشن لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔