29

نواز شریف کا جہاز پی ٹی آئی چیئرمین کو دکھانا چاہیے، حنا پرویز بٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا جہاز پی ٹی آئی چیئرمین کو دکھانا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ نواز شریف کا جہاز اڈیالہ جیل سے گزر کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا اور اڈیالہ جیل سے گزر کر ہی لاہور جائے گا۔
حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ مکافات عمل کے شکار نیازی کو یہ جہاز دکھانا چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے اپنے ٹوئٹ میں خوش آمدید نواز شریف کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔