26

مریم نوازاورمریم اورنگزیب لاہورمیں نوازشریف کا ہیلی کاپٹردیکھ کرآبدیدہ ہوگئیں

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائرز مریم نواز پارٹی قائد اور اپنے والد نوازشریف کا ہیلی کاپٹر لاہور کی حدود میں داخل ہوتےدیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور تین مرتبہ ملک کے وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف چار سال علاج کی غرض سے لندن رہنے کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔

نواز شریف آج صبح دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے ، جہاں کچھ دیر قیام کے بعد وہ لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا طیارہ لاہور کی حدود میں داخل ہوگیاپرواز FZ4525 نے اسلام آباد سے لاہور کیلئے اڑان بھری تھی،پرواز میں لیگی قائد نواز شریف سمیت 194 مسافر سوار ہیں۔

لاہورکے مینار پاکستان گرائونڈ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیاہے۔جلسہ گاہ میں موجود مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائرز مریم نواز پارٹی قائد اور اپنے والد نوازشریف کا ہیلی کاپٹر لاہور میں آتے ہوئے دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں، اور ان کے ساتھ موجودہ مسلم لیگ ن کی رہنمااور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی آبدیدہ ہوگئیں۔

 

جلسہ گاہ میں ان جذباتی مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا،مسلم لیگ ن کے قائد کچھ دیر میں خطاب کریں گے۔