40

مینار پاکستان جلسہ : شرکت کیلئے نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے لاہور مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔

 ن لیگ نے اپنے قائد میاں نواز شریف کی چار سال بعد وطن واپسی کی خوشی میں مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا ہے۔ جلسے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے ن لیگ کے رہنما اپنے اپنے حلقوں سے کارکنوں کا جلوس لے کر پنڈال میں پہنچ رہے ہیں۔

 جلسے میں مریم نواز سمیت متعدد اہم رہنما پہنچ چکے ہیں، جب کہ پارٹی قائد نواز شریف بھی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے جہاں شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، آج کے جلسے سے نواز شریف اہم خطاب کریں گے۔