36

سری لنکا کے پاکستان اور مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا ہے کہ سری لنکا کے پاکستان اور مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹر میں سری لنکا کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل  H.L.V.M. Liyanage نے ملاقات کی جس میں  پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سری لنکن آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری آپریشنز میں کامیابیوں کی تعریف کی ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، جس میں خاص طور پر دفاعی اور تربیتی تعاون کے شعبوں شامل ہیں۔

سری لنکن فوج کے کمانڈر کل ہونے والی پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ بھی دیکھیں گے۔

 قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر سری لنکن آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھاۓ۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔