34

تحریک انصاف کو 22 اکتوبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 22 اکتوبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت مل گئی، ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22 اکتوبر کو جلسے لاہور کاہنہ میں این اے 123 میں جلسے کی اجازت دے دی۔

اس سے قبل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 15 اکتوبر کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

ڈی سی آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروایا تھا،عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت سے انکار کیا گیا تھا۔