79

سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی،100 انڈیکس 50731 پوائنٹس پربند

سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ دنوں سے آنے والی تیزی کو سابق وزیر اعظم نوازشریف کی آمدسے جوڑا جا رہا ہے ،اورآج بھی اسٹاک مارکیٹ ساڑھے6سال کی بلندترین سطح پربندہوئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز شیئرز کے لین دین کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں1300پوائنٹس کی تیزی آگئی، تاہم ہنڈریڈانڈیکس366.71وائنٹس بڑھکر50731پوائنٹس پربندہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 50,952.67 کی سطح پر پہنچ گیا اور اتار چڑھائو کے دوران 50,332.75 کی سطح تک نیچے آگیا۔اور اس دوران  مارکیٹ کا مجموعی حجم 210,055,910 رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس933 پوائنٹس کے اضافے سے 50ہزار 365پوائنٹس پربند ہوا۔اورکاروبار کے دوران 11 ارب 11 کروڑ ایک لاکھ 59 ہزار 762 روپے مالیت کے 24 کروڑ 91 لاکھ 26 ہزار 199 شیئرز کا لین دین ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں متوقع کمی اور ڈالر کی قدرگرنے پرسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔پی ایس ایکس انویسٹر طارق مجید کا کہنا تھا کہامیدہےنوازشریف آکرمعیشت سنبھال لیں گے۔