44

صنم جاوید رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو دوسری بار عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود پولیس نے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔

پولیس صنم جاوید کو قیدیوں کی وین میں لے کر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

صنم جاوید کو دوسری بار رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔