24

غزہ میں امداد ی سامان داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، اسرائیل

 اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس وقت زیر محاصرہ و غزہ کی پٹی میں امداد ی سامان کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری کی پریس کانفرنس کو اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن KAN پر نشر کیا گیا۔

ہگاری نے کہا، اس مرحلے پر غزہ میں کوئی امدادی داخلے نہیں ہوں گے، میں چاہتا ہوں سب کو علم  ہو جائے۔ غزہ کے سرحدی دروازے ابھی تک بند ہیں۔ اس بارے میں فیصلہ انتظامی سطح پر کیا جائے گا اور پھر اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔جب امداد کی ترسیل کا وقت آئے گا ہم اس کا اعلان کریں گے۔

اسرائیل کے شمال میں کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے ہگاری نے کہا کہ جنوبی  لبنان میں شروع ہونے والی گولہ باری حزب اللہ کی منظوری اور حمایت سے ہوئی ہے اور حزب اللہ اس کے نتائج بھگتے گی۔ہگاری نے یہ بھی بتایا کہ 100 سے زائد اسرائیلی لاپتہ ہیں اور ان کے اہل خانہ کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔