62

ڈالر کی قدر میں 1 روپے 48 پیسے کمی

مسلسل دو روز مہنگا ہونے کے بعد چوتھے کاروباری روزکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر پھرسستاہوگیا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی  جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کے اختتام پرڈالر کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد امریکی کرنسی280 روپے 29 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 81 پیسےکی سطح پر بند ہوئی۔

آج صبح کاروبار کے آغاز پر  انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے کی کمی ہونے کے بعد 278 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 3روپے 26 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے 29 پیسے کی سطح پربند ہوا تھا۔