50

گوگل کروم میں 5 کارآمد فیچرز کا اضافہ

دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر کروم میں 5 نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

گوگل کروم کے یہ نئے فیچرز ایڈریس بار کے حوالے سے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ان نئے فیچرز کا مقصد ایڈریس کا استعمال زیادہ بہتر بنانا ہے۔

پہلا فیچر آٹو کمپلیٹ فنکشن کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔

پہلے کروم کی جانب سے یو آر ایل کو اس وقت آٹو کمپلیٹ کیا جاتا تھا جب آپ آغاز میں درست الفاظ ٹائپ کرتے تھے۔

مگر اب کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں کسی ویب سائٹ کے لیے استعمال کیے جانے والے کسی بھی لفظ سے آٹوکمپلیٹ کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

جیسے اگر آپ نے کبھی فلائٹس کو سرچ کیا ہو تو محض fli لکھنے پر ہی کروم آٹو کمپلیٹ کی جانب سے گوگل فلائٹس کا یو آر ایل سجیسٹ کیا جائے گا۔

آٹو کمپلیٹ فیچر کی ایک مثال / فوٹو بشکریہ گوگل

 

 

دوسرا فیچر مقبول ویب سائٹس کو سجیسٹ کرنے کے حوالے سے ہے، چاہے آپ نے اس سائٹ پر کبھی وزٹ نہ کیا ہو یا یو آر ایل میں حروف غلط ٹائپ کر رہے ہوں۔

سائٹس کو سجیسٹ کرنے والا فیچر / فوٹو بشکریہ گوگل

 

 

تیسرا فیچر یو آر ایل ایڈریس میں ٹائپو خودکار طور پر درست کرنے کا ہے اور یہ فیچر 19 اکتوبر سے ہی تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

آٹو کمپلیٹ فیچر / فوٹو بشکریہ گوگل

 

 

چوتھے فیچر سے صارفین ایڈریس بار میں ہی بک مارکس فولڈر سرچ کر سکیں گے۔

اس کے لیے انہیں ایڈریس بار فولڈر کا نام درج کرنا ہوگا۔

بک مارکس فیچر / فوٹو بشکریہ گوگل

 

 

جہاں تک آخری فیچر کی بات ہے تو گوگل کے مطابق اب ایڈریس بار کو پڑھنا زیادہ آسان ہوگا اور اس کے لیے ویژول لے آٹو کو بہتر کیا جا رہا ہے۔