64

فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی: سیاسی ومذہبی جماعتیں کل یوم احتجاج منائیں گی

 فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتیں نے کل یوم احتجاج منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے احتجاج کیلئے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

تفصٰلات کے مطابق سیاسی، مذہبی جماعتیں کل جمعہ کو یوم احتجاج منائیں گی۔ احتجاج میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی  کیا جائے گا، متحدہ قومی موومنٹ نے احتجاج کیلئے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے رابطے شروع کردیے۔

بتایا گیا ہے کہ کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے علامہ ساجد نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ جس کے بعد علامہ ساجد نقوی نے اپنی جماعت کی جانب سے مشترکہ احتجاج کی یقین دہانی کرادی۔


ایم کیو ایم نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھی کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کررکھا ہے، پاکستان علماء کونسل بھی جمعہ کو یوم فلسطین شہدا کے طور پر منائے گی۔