45

پاکستان کے سینئر قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کر گئے

پاکستان کے سینئر قانون دان اور سابق وزیر قانون ایس ایم ظفر انتقال کر گئے ہیں۔

ایس ایم ظفر کافی عرصے سے علیل تھے جبکہ ان کے انتقال کی تصدیق انکے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی۔

سینئر قانون دان ایوب خان کے دور میں وزیر قانون اور مسلم لیگ ( ق ) کے سینیٹر بھی رہے۔

ایس ایم ظفر سنئیر قانون دان اور سینیٹر علی ظفر کے والد تھے۔