24

عمران خان کو پارٹی چیئر مین شپ سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو عہدہ سے ہٹانے کی درخواست سماعت کےلئے منظور۔

الیکشن کمیشن نے چیئر مین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا،الیکشن کمیشن 26 اکتوبر کو چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر باضابطہ سماعت کریگا،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار خالد محمود کو بھی نوٹس جاری کردیا، توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی کو عہدہ سے ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کیس کی سماعت کریگا۔