پاکستان میں غیرقانونی مقیم ڈھائی سو افغان باشندوں کو چمن کے قریب پاک افغان بارڈر سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق غیرقانونی طورپر مقیم 250افغان باشندے افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
کراچی اور دیگرشہروں سے گرفتار افغان شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
لیویز کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کو چمن بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا، افغان باشندوں کو رات کاکھانا،بستر اور صبح کا ناشتہ دیا گیا۔