31

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ

ادارہ شماریات نےبڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگست میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.44 فیصد کا اضافہ ہواجبکہ سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 2.52 فیصد بڑھی۔

جولائی،اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.50 فیصد کا اضافہ ہوا ،فوڈ کیمیکلز اورفارماسوٹیکل شعبوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ،اسی عرصے میں فرٹیلائزر کے شعبے کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا۔

ٹیکسٹائل، تمباکو اور مشروبات شعبوں کی پیداوار میں کمی ہوئی،اسی عرصے میں آٹو موبائلز، فرنیچرز، آئرن اوراسٹیل کے شعبوں کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی ۔