29

عام انتخابات 28 جنوری کو، الیکشن کمیشن 30 نومبر کو شیڈول جاری کرے گا

 آئندہ عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرلیا۔ ملک میں جنرل الیکشن کیلئے شیڈول 30 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حتمی حلقہ بندیوں کے ساتھ انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔ حتمی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن 30 نومبر کو جاری ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے 28 جنوری کو پول ڈے مقرر کرنے کا امکان ہے۔ عام انتخابات 28 جنوری بروز اتوار کرانے کی تجویز الیکشن کمیشن کو دیدی گئی ہے۔

بتایا گیاہے کہ 28 جنوری کی تاریخ چھٹی اور زیادہ ٹرن آؤٹ کےلئے تجویز کی گئی ہے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی تیاریاں تیز کردیں۔