72

سکولوں کی نجکاری کے حوالے سے حکومت کا بڑا اعلان

ترجمان پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کے حوالے سے تمام افواہیں مسترد کردیں ۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ  سرکاری سکولوں کی نجکاری کے حوالے سے تمام خبریں حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہیں، نجکاری کاکوئی پروگرام زیر غور نہیں ، پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کا سخت نوٹس لیاہے۔ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ سرکاری سکولوں کی نجکاری کے حوالے سے تمام خبریں حقائق کے منافی ہیں۔