152

ورلڈ کپ: سری لنکا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

لکھنؤ: ورلڈ کپ 2023 کے 14ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کاہدف دے دیا۔

لکھنؤ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.3 اوورز میں 209 رنز ہی بناسکی۔

کپتان اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی گیند پر ڈیوڈ وارنر نے پتھم نسانکا کا کیچ پکڑا جبکہ کسال پریرا کو بولڈ کیا۔ ایڈم زمپا کی گیند پر کپتان کسال مینڈس کیچ تھما بیٹھے جبکہ لیگ اسپنر نے ہی سدیرا سمارا وکراما کی وکٹ حاصل کی۔

اوپنر پتھم نسانکا 61 رنز، کسال پریرا 78 رنز، کسال مینڈس 9 رنز، سدیرا سمارا وکراما 8 رنز، دھننجایا ڈی سلوا 7 رنز، دونیتھ ویلالگے 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بارش کے باعث کھیل کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔

 

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ لکھنؤ میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دو میچز میں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

ٹاس جیتنے والے سری لنکن کپتان نے بتایا کہ ٹیم میں داسن شناکا اور متیشا پتھیرانا کی جگہ چمیکا کرونارتنے اور لاہیرو کمارا کو شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

لنکن ٹائیگرز کو پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں 102 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسی طرح، آسٹریلیا کو پہلے میچ میں میزبان بھارت نے 6 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے کینگروز کو 134 رنز سے شکست دی۔

ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت سری لنکا آٹھویں اور آسٹریلیا دسویں نمبر پر موجود ہے۔

سری لنکن ٹیم

کپتان کسال مینڈس، کسال پریرا، پتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکراما، چریتھ اسالانکا، دھننجایا ڈی سلوا، چمیکا کرونا رتنے، دونیتھ ویلالگے، مہیش تھیکشانا، دلشان مدوشناکا، لاہیرو کمارا۔

آسٹریلوی ٹیم

کپتان پیٹ کمنز، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، گلین میکسول، مارکس اسٹونس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔