40

توشہ خانہ،190 ملین پاؤنڈز کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پرسماعت ڈیوٹی جج راجاجواد عباس نے کی۔بشریٰ بی بی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے کہا کہ کافی عرصہ ہوگیا آپ کو دیکھا نہیں۔

ڈیوٹی جج راجاجوادعباس  نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب نارکوٹکس کی عدالت کا انچارج مل گیا ہے۔

وکیل لطیف کھوسہ  نے کہا کہ جس دن احتساب عدالت نے درخواست ضمانت نپٹائی، اسی دن نیب نے نیا نوٹس بھیج دیا۔

ڈیوٹی جج راجاجوادعباس نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ جس کے بعد بشریٰ بی بی کو روسٹرم پر بلایا گیا،بشریٰ بی بی کٹہری میں آ کر کھڑی ہوگئیں۔

 عدالت نے دونوں مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت 5،5لاکھ روپے مچلکوں کےعوض 31 اکتوبر تک منظور کی.