آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت سے شکست پر جہاں شائقین کرکٹ انتہائی مایوس ہیں وہیں ماہرین کرکٹ اس ہار کی وجہ ٹیم میں پائی جانے والی کئی خامیوں کو ٹھہرا رہے ہیں۔
ایسے میں اپنے نت نئے دعوؤں اور اسکینڈلز سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔
ایکس (سابق ٹوئٹر) پر حریم شاہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ معتبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے ٹیم پاکستان پر کالا جادو کرنے کے لیے کالے جادو کے ماہر کارتک چکرورتی کی خدمات حاصل کیں۔
حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں آئی سی سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے یہ ناقابل قبول ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی، جواب میں بھارت نے 192 رن کا ہدف 30 اعشاریہ 3 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔
دوسری جانب میچ کے دوران بھارتی بولر ہاردک پانڈیا کا پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق کو آؤٹ کرنا بھی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا رہا
امام الحق کی وکٹ والی گیند پھینکنے سے پہلے ہاردک پانڈیا نے ہاتھوں میں تھامی گیند پر جیسےکچھ پڑھ کر پھونکا، پھر دوڑتے ہوئے آئے اور امام الحق وکٹوں کے پیچھے کيچ آؤٹ ہوگئے، اس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی،کسی نے کہا کہ پانڈیا نےگیند پر تھوکا ہے تو کسی نےکہا کہ کوئی منتر پڑھ کر پھونکا ہے۔