37

رواں ہفتے ڈالر کی قدر میں 5 روپے کی کمی ریکارڈ

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بحالی کا سلسلہ تقریباً ایک ماہ سے جاری ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق رواں  ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5 روپے 6 پیسے کم ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے کمی سے 277 روپے پر آگئی۔

خیال رہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے بعد ملک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے، ڈالر کی قدر مسلسل گرنے سے پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

روپیہ بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گئی۔ دو ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 50 روپے سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے مالی سال 2024 کے لیے شرح نمو 3 اعشاریہ 5 فیصد تک بہتر ہوگئی۔