30

مسلم لیگ ن کا ایک اور پاور شو کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک اور پاور شو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ہفتےلاہورکےسرحدی علاقےمیں پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 15اکتوبر (اتوار) کومسلم لیگ ن ایک بڑا عوامی جلسہ کرے گی، ن لیگ کا یہ پاور شو قصور روڈ للیانی کےنواحی علاقےمصطفی آبادمیں منعقد کیا جائے گا۔


جلسہ عام سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف خطاب کریں گے، مریم نواز 21 اکتوبر سے قبل ماڈل ٹاؤن میں مختلف کنونشنز میں شرکت کریں گی، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن دیگرشہروں میں ورکرزکنونشن سےویڈیولنک کےذریعےخطاب کریں گی۔