29

سب سے بڑا مقابلہ، پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق بیٹنگ کے لئے آئے۔ پاکستان نے 7 اوورز میں40 رنز بنا لئے ہیں۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 41 رنز پر گر گئی، عبداللہ شفیق محمد سراج کی گیند پر بیس رنز بنا کر آءوٹ ہو گءے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 73 کے سکور پر گری امام الحق 36 رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر راہول کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوءے،

30 ویں اوورز میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لءے ہیں۔

بابراعظم 50 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر آوٹ ہوءے،

اس میچ کے آغاز کا پوری دنیا میں بے چینی سے انتظار کیا جا رہاتھا، پاک بھارت میچ کو پوری دنیا کے شائقین انتہائی دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔

میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دو، دو میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں اپنے دونوں میچز جیت چکی ہیں۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی،اسی طرح میزبان بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو ہرایا تھا۔