44

پاکستانی اداکارہ نے اپنی نجی زندگی کے بڑے راز بتا کر صارفین کو حیران کر دیا

پاکستان شوبز انڈسڑی کی سینئر اداکارہ مائرہ خان نے نجی زندگی کے حقائق سے پردہ اٹھا کر صارفین کو حیران کردیا۔

اداکارہ نے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے تلخ پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

ادکارہ نے اپنے ماضی کی تکلیف دہ یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے والد میری والدہ پر بہت ظلم کرتے تھے، میں 15 سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ساتھ گھرسے بھاگ گئی تھی‘۔

اداکارہ نے والد کے پرتشدد رویے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اس رات ہمارے پاس صرف 30 ہزار روپے تھے، ہم چلے گئے اور آج تک مڑ کے نہیں دیکھا‘۔

اداکارہ کے مطابق پہلے وہ اپنی والدہ کے ساتھ لاہور گئیں اور پھر واپس کراچی آکر اپنی کزن کے ساتھ رہنے لگیں۔

اداکارہ نے اسی شو کے دوران اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق بھی کئی انکشافات کیے، انہوں نےبتایا کہ ’ایک برتھ ڈے پارٹی میں میری ملاقات میرے شوہر سے ہوئی، دو ہفتوں میں ہماری شادی ہوگئی، میں اس وقت 15 سال کی تھی جبکہ میرے شوہر اس وقت 20 سال کے تھے‘۔

اداکارہ نے ازدواجی زندگی کی ناکامی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ میرے شوہر کی تیسری شادی تھی، مجھے نکاح کے دوسرے دن اس بارے میں پتہ چلا‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ پھر بھی اپنے شوہر کے ساتھ 8 سال تک رہیں، ازدواجی جھگڑوں سے تنگ آکر اداکارہ نے ان سے طلاق لے لی۔

بعد ازاں اداکارہ نے یہ انکشاف کیا کہ ان کے سابقہ شوہر کراس فائرنگ میں مارے گئے تھے۔

مائرہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں،اداکاری کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ بھی کی ہے۔