45

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم : پاکستان میں بھی پٹرول ، ڈیزل سستا ہونیکا امکان

امریکا میں خام اور پٹرول کے ذخیرے میں توقع سے زیادہ کمی اور سپلائی کے خدشات کم ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق آج عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت 43 سینٹس کمی کے بعد 85.39 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 53 سینٹس کمی کے بعد 82.96 ڈالر فی بیرل رہی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں غیر معمولی بہتری اور عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 38 اور ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔