22

نوازشریف کا ساتھ مہنگائی سے نجات کی ضمانت ہے،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا ہے کہ نواز شریف کا ساتھ مہنگائی سے نجات کی ضمانت ہے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازکی زیرصدارت یونین کونسلز کے نمائندوں،کارکنوں،پارٹی رہنماؤں کااجلاس،نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کاکہنا تھاکہ عوام کے دلوں میں نواز شریف کی محبت کی تختی لگی ہے۔ پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا کرم ہوتا ہے تو نوازشریف وزیراعظم بنتاہے۔اللہ تعالیٰ کے کرم اور عوام کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنے گا۔جب سب کہتے ہیں کہ پاکستان ٹھیک نہیں ہو سکتا، نواز شریف ہر بار پاکستان ٹھیک کرکے دکھاتا ہے، اب بھی ایسا ہی ہوگا،۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ عوام کو ترقی کے منصوبے اور خوشحالی دینے والا معمار وطن نواز شریف واپس آ رہا ہے۔نواز شریف قوم کو پھر مہنگائی سے نجات دلانے آ رہا ہے۔نواز شریف پھر بھائی کو بھائی سے ملانے اور معاشرے میں پھیلی نفرتیں مٹانے آ رہا ہے۔کارکنوں کے جذبے کو خراج تحسین جبر کے طوفانوں میں نوازشریف کا ساتھ دینے والوں کو سلام کرتی ہوں۔