23

بشری بی بی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

بشری بی بی نےچیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

جیل حکام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں بھی بشری بی بی کے ہمراہ تھیں،چیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات اڈیالہ جیل کی کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

جیل حکام  کا کہنا ہےکہ بشری بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے خیریت اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

دوسری جانب  چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکورٹی اور تحفظ کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کیلئےبشری بی بی کا ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست  میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکورٹی اور تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔خدشہ ہے کہ شوہر کو جیل میں زہر دیا جا سکتا ہے،میرے شوہر کو جیل میں گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔درخواست میں کہا گیا کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی زیادہ تعداد کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کی نقل و حرکت بھی محدود ہے۔