26

ورلڈکپ : انگلینڈ کے 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی 5 وکٹ بھی گرگئی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں  انگلینڈ کے 365 رنز  کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پانچویں وکٹ بھی گرگئی۔

بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں  انگلینڈ نے مقررہ 50اوورز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے9 وکٹوں کے نقصان پر 364  رنز بنائے تھے۔

365 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی پہلی  وکٹ دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر گری جب تنزید حسن  14 رنز بناکر ریس ٹوپلے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اس کی اگلی ہی گیند پر ٹوپلے نے   ہی مہیدی حسن کو صفر رنز پر پویلین بھیج دیا

 

بنگلادیش کی تیسری  وکٹ بھی ٹوپلے کے ہی حصے میں آئی  جب انہوں نے صرف 26 رنز پر ہی کپتان شکیب الحسن کو پویلین بھیج دیا اس کے بعد مہیدی حسن میراز بھی 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ لٹن داس 76 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔  

انگلینڈ کی اننگز

 انگلینڈ کی جانب  سے  ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے اوپننگ کی اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے بنگلادیش کی  بولنگ کے آگے رنز کی چٹان ثابت ہوئے لیکن  اوپننگ پارٹنر شپ  ٹیم کو  115 رنز دینے کے بعد ٹوٹ گئی۔

جونی بیرسٹو  59 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کربنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کا شکار ہوگئے بیرسٹو کے بعد ڈیوڈ میلان اور  اور جو روٹ کے درمیان بھی  اچھی پارٹنر شپ قائم ہوئی لیکن 38 اوورز میں اوپنر ڈیوڈ میلان  16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے  140 رنز کی شاندار اننگز  کھیل کر مہیدی حسن کا شکار ہوگئے،   اس کے بعد  کپتان جوز بٹلر بھی 20 ، جوروٹ 82 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ آج کے میچ کیلئے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے انگلش ٹیم میں معین علی کو بٹھا کر  ریس ٹوپلے جبکہ بنگلایش کی ٹیم میں محمد اللہ کو آرام دیتے ہوئے مہدی حسن کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران محتاط رہنا پڑے گا : انگلش کپتان

گزشتہ روز انگلش کپتان جوز بٹلر  نے دھرم شالا اسٹیڈیم میں خراب آؤٹ فیلڈ  پر خدشے کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران محتاط رہنا پڑے گا ، اگر یہ میری نظر میں خراب آؤٹ فیلڈ ہے تو پھر تھوڑا احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ، جب آپ ملک کے لیے کھیل رہے ہو تے ہیں تو پھر احتیاط نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ دھرم شالا میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں افغانستان اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کو مشکلات پیش آئی تھیں، آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھلاڑی سنجیدہ انجری سے بال بال بچے تھے۔