67

احتشام قادر پراسیکیوٹر جنرل نیب نامزد

نیب میں تمام خالی آسامیوں کو پُر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتشام قادر کو پراسیکیوٹر جنرل نیب جبکہ سہیل عبد الناصر کو ڈپٹی چیئرمین نیب نامزد کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے دونوں اہم عہدوں پر تقرری کے لیے نام وزیر اعظم آفس کو بھجوادیے ہیں۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اور ڈپٹی چیئرمین نیب کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اور ڈپٹی چیئرمین نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔