43

لاہور گودام پر چھاپہ، 80 کروڑ روپے کے اسمگل شدہ آٹو پارٹس برآمد

 لاہور: کسٹم انفورسمنٹ لاہور نے بڑی کارروائی میں ایک گودام سے 80 کروڑ روپے مالیت کے اسمگل شدہ آٹو پارٹس کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔

کسٹمز ٹیم نے پرانے راوی پل کے قریب گودام پر چھاپہ مارا جس میں یہ بڑی کھیپ اتاری گئی تھی۔ اسمگل شدہ سامان قبضہ میں لے کر 16 ٹرکوں اور ایک کنٹینر میں لوڈ کرکے کسٹم وئیر ہاؤس منتقل کردیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق سامان کو تحویل میں لے کر گودام کو سیل کردیا گیا ہے، کسٹمزحکام نے اسمگل شدہ سامان کے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔